امیر اہلسنت کی دعوت دین کا پس منظر
دعوتِ دین کی اہمیت کے پیشِ نظر تاریخِ اسلام کے ہر دور کے اکابر علما نے خدمتِ دین اور اصلاحِ امت کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ چنانچہ جب انیسویں صدی میں دنیا نے گلوبلائزیشن کی طرف رخ کیا تو مادی ترقی کو ہر مسئلے کے حل کی کنجی سمجھا جانے لگا۔ ٹیکنالوجی اور صنعتکاری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے انسانی زندگی میں مادیت پرستی کی محبت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اخلاقی زوال کا زہر بھی پھیلانا شروع کردیا۔ جوں جوں اکیسویں صدی نے قدم جمائے، انسانیت کی اخلاقی قدروں کی پامالی بڑھتی چلی گئی۔ دین کی سالمیت اور بقا کو اس کی ابدی تعلیمات سے دوری کا سامنا ہونے لگا۔ اس پر طرفہ تماشا یہ کہ مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی جیسے عوامل نے قوم کو مزید دین سے دور کرنے کی مذموم کوششیں تیز کردیں۔ ایسے مخدوش حالات میں اسلامی تعلیماتِ حقہ سے معاشرے کو روشناس کرانا، قوم کو اخلاقی پستی سے نکال کر صراطِ مستقیم کی راہ دکھانا اور دلوں میں روحِ محمدی پیدا کرنا وقت کی بنیادی ضرورت بن گیا۔ دعوتِ دین کی سالمیت کا تقاضا تھا کہ کوئی مردِ میدان آگے بڑھ کر اسلام کی روشن تعلیمات کو ازسرِنو زندہ کرے اور معاشرے کے بدلتے رجحانات میں دینی انقلاب برپا کرے۔ چنانچہ بیسویں صدی میں مطلعِ تبلیغ پر ایک ایسی شخصیت جلوہ گر ہوئی جو اسلام کا حدی خواں بن کر قوم کی نیّا کو ساحلِ مراد تک پہنچانے کا عزم لے کر میدانِ عمل میں مبلغ کی حیثیت سے ابھری۔ جس نے امت کو دعوتِ دین کے ذریعے پھر سے سوئے لالہ زار کا مسافر بنایا۔ یہ وہ مردِ مجاہد ہے جس نے چوالیس سالہ مسلسل جدوجہد میں دنیا کے سامنے دین کا خوبصورت نظام پیش کیا اور اپنے عمل سے اسوۂ حسنہ کی عملی تصویر بن کر انسانی دلوں میں روحِ محمدی پیدا کی۔ میرے قلم کے ممدوح وہ ہستی ہیں جو “امیرِ اہلِ سنت” کے نام سے پہچانے جاتے ہیں جنہوں نے شب و روز دعوتِ دین کے کام میں گزار کر اصلاحِ امت کا ایک جامع نظام ترتیب دیا۔ زیرِ نظر مضمون میں دعوتِ دین کے حوالے سے امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس قادری کے شب و روز کے تعارف، طرزِ زندگی، اصلاحِ امت کے پروگرامز اور دینِ متین کی خدمت میں ان کی عملی قربانیوں کا ذکر اختصار کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔دعوت ِدین میں مولانا الیاس قادری کا طرزِ دعوت اللہ کےنزدیک دعوت دین میں وہی داعی مقبولِ بارگاہ الٰہی ہے جو نیکی کی دعوت کےساتھ نیک اعمال کا مجسم بھی ہو ۔دعوت کےساتھ عمل کی خوشبوبھی اس کےوجود میں پھیلی ہوئی ہو۔اسلام کے پیغام کو وہ ہی شخص اچھے انداز میں پیش کرسکے گا جو خود بھی اسلام کاحقیقی نمائندہ نظر آتا ہو۔ عصر حاضر میں مذکورہ آیت کے تناظر اور تفسیر میں اگر مولاناالیاس قادری کی شخصیت کا مطالعہ کریں تو زمانہ از خود گواہی دے گا کہ مولاناالیاس قادری اس دور میں اتباع سنت کی عملی مثال ہیں۔عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا الیاس قادری نے دعوت دین کےذریعے چار جہتوں سے معاشرہ وسماج میں دینی انقلاب پیدا کیا۔ (1)حکمت وبصیرت کےساتھ دعوت دین کا عمل جاری کیا اور جس سے مخاطب کو عمل کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہوئے۔ (2)عقلی ونقلی دلائل کےساتھ دورجدید کے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور علمی مذاکروں کے ذریعے نوجوان نسل کےدلوں میں دین کی محبت پید اکی۔ (3) عملی نمونہ کےطور پر معاشرے کو سنت رسول پر عمل کی مثال پیش کی ۔جس طرح اسلام میں داعی کا طرز عمل ہونا چاہئے اس کی عملی تعبیر بن کر ہر قسم کےقول وفعل کےتضاد سے اپنے آپ کو بچا کر اسلامی تعلیمات کی عکاسی پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔ (4) عصری مسائل اور دور حاضر کے چیلنجز کاقرآن وسنت کی تعلیمات سے مقابلہ کیااورقرآن وحدیث کی روشنی میں عصری مسائل کاحل احیائے سنت کی تحریک کے ذریعے پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔
عوت دین کی اہمیت کے تناظر میں الیاس قادری طرزِ زندگی تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کےپلیٹ فارم پر امیر اہلسنت نے دعوت دین کی اہمیت کےتناظر میں جو طرز عمل اختیار کیا ۔ دعوت دین کے شب وروز میں دین کی عملی تصویر پیش کی۔ اس کا جائزہ دعوت اسلامی کی 44سالہ تاریخ کےجھرنکوں میں جھانک کر دیکھیں تو آپ کی شخصیت کا طرز عمل میں سادگی ، تقوی ، پرہیزگاری، عاجزی، انکساری جیسے نمایاں اوصاف کے گرد گھومتا ہے۔ سادہ مزاجی اور توکل وقناعت:دعوت دین کے شب وروز میں امیر اہلسنت کا طرز زندگی سادگی اور قناعت کے گرد گھومتا ہے ۔ ظاہری نمود ونمائش ، تصنع اور بناوٹ کا خیال تک نظر نہیں آتا۔سنت کے مطابق لباس، سادہ غذا، اسوہ حسنہ کے مطابق بستر ہے اور دنیاوی مال ودولت سے دلی بیزاری نظر آتی ہے۔ عاجزی اور انکساری: ہجوم عاشقان کےباوجود مزاج میں عاجزی اورانکساری دیکھنے کوملتی ہے ۔ہر کس وناکس پر مہربانی اور چھوٹے بڑے کا احترام زینت زندگی بن کر چھلکتا ہے۔ عبادت کا ذوق وشوق: ماتھے کی جھرمٹ بن کر عبادت کا ذوق وشوق چھلکتا ہے ۔ فرض کےساتھ نوافل کی کثرت اور ذکر واذکار سے قلبی اطمینان باتوں سے نظر آتا ہے۔ تصنیف تالیف: تبلیغ میدان کے تقاضوں کو پورا کرنے اور معاشرتی ضرورت کےمطابق دین کا پیغام احسن انداز میں پہنچانے کےلئے قلم کی نگارشات کئی کئی تصانیف کی صورت میں منظر عام پر آئیں اور طباعت واشاعت کےریکارڈ میں نیا اضافہ ہوا۔ حسن اخلاق اور صلہ رحمی کی تعلیمات:خود پیکر اخلاص بن کر حسن اخلاق کےساتھ ہر شخص کو سینے سے لگاتے ا ور دل میں عشق مصطفی پیدا کر تبلیغ کا میدان کا مسافر بناتے ہیں۔صلہ رحمی اور مریدین کی تربیت میں اتنا فکرمند کہ ذراسی لسانی سبقت میں معافی کے خواستگار بن جاتے ہیں۔علی الاعلان عفو ودرگز کےطلبگار بن کر دوسروں کو بھی محبت سے نوازتے ہیں۔ شب و روز کی عبادات اور مصروفیات: مولانا الیاس قادری کے شب وروز کی عبادات اور مصروفیات میں جو چیز نمایاں وصف بن کر للہیت کی مثال پیش کرتی ہے وہ آپ کا رضائے الہی اور رضائے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دن رات دین کے کام کرنا ہے۔ احیائے سنت کی عالمگیر تحریک کےنظام تربیت کےشیڈول کی عملی مثال امیر اہلسنت کےشب وروز ہیں۔کیونکہ دعوت دین کے داعی کے جو اوصاف قرآن وسنت میں بیان ہوئے اس کی عملی شکل آپ کے شب ورو ز میں من وعن نظر آتے ہیں۔ تہجد کا اہتمام، فجر میں الصلاۃخیر من النوم کی صدائیں، فرض نماز فجر، اشراق وچاشت تک ذکرو درود اور درس وبیان کاسلسلسہ ، مطالعہ کتب ، تصنیف وتالیف ، دعوت دین کےلئے انفرادی واجتماعی ملاقاتیں،علم دین کو عام کرنے کےلئے قافلہ میں سفر، اجتماعات میں بیانات، مریدین کے تربیت کا اہتمام۔ پھر جب آزادانہ تبلیغ کی سرحدوں پر وقت کی گنجائش تنگ دامنی کا احساس دلانے لگی تو آپ نے عصر حاضر کی جدید سہولیات سے فائدہ اٹھاکر سوشل میڈیا ،الیکڑانک میڈیا، چینل کےذریعے دین کا کام شرو ع کیا۔آپ کی طرز زندگی کے شب وروزنے ایسا ماحول پیدا کردیا کہ آج دنیا کے جدید نظام میں اسوہ حسنہ کی 1500 سالہ تاریخ کےسہنری دور کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔سادہ مزاج یار میں ڈھل کر مبلغین اپنے شیخ کی تعلیمات اور فکر کےآئینہ دار بن کر 150 سے زائد ممالک میں چمکتے دمکتے نظر آتے ہیں۔ دعوت دین میں امیر اہلسنت کے شب ورز کی محنت شاقہ نے معاشرے کو دین کی تعلیمات سے روشناس کیا ۔افرا د معاشرہ سنت نبوی کے مطابق زندگی گزارنے کا خوگر بنااور دعوت دین کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچا۔دعوت دین میں امیر اہلسنت کی شبانہ روز کاوشوں سے تصنیف وتالیف کی دنیا میں نئے اندا ز کی تحریریں منظر عام پر آئیں ،اسلوب غزالی کی عملی مثال نے دعوت اسلامی کے ماحول کو جنم دیا۔ سلسلہ قادریت کے فوقیت اور غوث صمدانی کی روحانی تعلیمات کا آئینہ دار بن کر دعوت اسلامی کا روحانی ماحول دیگر سلاسل کےلئے مثال بنا۔ شبانہ روز انفرادی و اجتماعی دعوت دین کے ذریعے خدمت اسلام مولانا الیاس قادری کی لگاتار کوششوں سے جو معاشرے کی اصلاح کی صورت بنی اس میں امیر اہلسنت کی شبانہ روز انفرادی واجتماعی دعوت دین کا بہت بڑا کردار ہے۔آپ نے فقط اسٹیج پر براجمان ہوکر تبلیغ دین کام نہیں کیا۔بلکہ سیر ت رسول پر عمل پیرا ہوکر عملی میدان میں اتر ے اور ایک ایک فرد کو دعوت دین دی۔دھکے کھائے، نارواسلوک برداشت کیا، قیام مسجد پرپابندی کی صعوبتوں کو برداشت کیا،اپنوں اور غیروں سے جھڑکیاں کھائیں لیکن دعوت دین سے ایک لمحہ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔شبانہ روز انفرادی واجتماعی دعوت دین کا سلسلہ جاری رکھا۔ قافلہ میں سفر کےذریعے خدمت اسلام کی۔ فساد امت کے وقت سنت نبوی کو زندہ کیا۔ انفرادی سطح کی کامیاب دعوت سے اجتماعی سفر کا جب آغاز ہوا تو ہر جمعرات سنتوں کی تبلیغ کا اجتماع منعقد ہوا پھر تاحال ہزاروں مقامات پر ایک شخص کی فکر کےجلوے نظر آنے لگ گئے۔ دلوں میں چراغ عشق نبی روشن کرنے کےلئے تبلیغی و اصلاحی سفر امیرِ اہلسنت نے اپنے تبلیغی و اصلاحی سفر کے ذریعے دلوں میں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا چراغ روشن کیا۔ ان کے سفر کا مقصد محض وعظ و نصیحت نہیں بلکہ عملی طور پر سنتوں کا احیاء کرنا اور لوگوں کو سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ امیر اہلسنت نے انفرادی واجتماعی دعوت دین کی راہ میں سفیر عشق رسول بن سنت رسول کا عملی کردار پیش کیا ۔دوردراز علاقوں کی طرف علم کی شمع جلانے کےلئے سفر اختیا ر کیا۔ سیر ت طیبہ کے عملی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ عشق رسول کے صرف دعوے نہیں بلکہ تقاضوں کو پورا کیا۔ عملی اعتبار سے عشق رسول کی جوت جگائی ۔سرکا ر مدینہ کے محبت کی سوغات تقسیم کرنے کےلئے تبلیغی واصلاحی میدان مین عشق رسول کے گن گائے ۔ساز محبت رسول سے دلوں کے تاروں کو چھیڑ کر حب نبی کی تڑپ پیدا کی۔نوجوان نسل کو عشق رسول کے جام پیلا کر سنت رسول پر عمل کاجذبہ دیا۔ امیر اہلسنت عام واعظین کی طرح وعظ ونصحیت سے دلوں کو گرما کر سامعین سے داد طلب کے متمنی نہیں ہوئے بلکہ قرآن کے وعظ ونصحیت کےذریعے خوف خدا اور عشق رسول پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ۔انفرادی اوجتماعی طرز زندگی میں سنت نبوی کا عملی ماحول پیداکیا۔آپ اپنے سادہ الفاظ میں قرآن وسنت پڑھ کر سناتےاور دلوں میں اثر پید ا کرتے ہیں۔ یوں ہی نہیں دعوت اسلامی کو عاشقان رسول کی دینی تحریک کا خطاب ملا بلکہ اس کے پیچھے سفیر اسلام حضرت مولانا الیاس قادری کا عشق رسول سے لبریز ساز ہے جس کے ہر تارو ں سے محبت رسول کے عملی تقاضوں کی آوازیں سنائی دیں گی۔ امت کی اصلاح کے لئے عملی قربانیاں خدمت دین میں اصحاب صفہ کے اسوہ کو نشان زندگی بناکر سوئے مدینہ کی طرف رخت سفرباندھا اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی پیار ی سیرت اپنا کر سادگی کےساتھ خدمت دین کا عملی آغاز کیا۔
-
دین کی خاطر عیش و آرام کی قربانی: امیر اہلسنت نے دین کی عظمت اور اسلام کی تعلیمات سے دنیا کوہمکنار کرنے کےلئے زندگی کی عیش وعشرت اور سہولیات کو کبھی خاطر میں بھی نہیں لائے۔ آپ نے عیش وعشرت اور زندگی کے آرام کو چھوڑ کر دین کی بقا اور سلامتی کےلئے قربانی دی۔ دینی تحریک کی کامیابی سے جب لوگوں نے تبلیغ دین کےلئے اپنے وسائل پیش کئے تو یہ بندہ فقیر اپنے رب پر بھروسہ کرکے مریدوں کو تربیت میں فکرمند رہا اور ان کی سنت رسول کے مطابق تربیت کرنے میں کامیاب ہوا۔لیکن کبھی اپنی دینی تحریک کے مالی وسائل کو اپنی شخصی زندگی کی سہولیات کےلئے استعمال نہیں کیا۔جو ملا وہ راہ خدا میں خرچ کردیا۔ -
صحت کی قربانی: تاحال پیرانہ سالی کےباوجود گھنٹوں امت کی اصلاح کرتے ہوئے دکھلائی دیتے ہیں۔صبح وشام امت کی اصلاح کی فکر میں بے چین رہ دین کا پیغام ہر ممکنہ طور پرپہنچارہے ہیں۔ صحت اورجسمانی کمزوری کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مدنی مذاکرے کےذریعے علم دین عام کرنے میں مصروف ہیں۔ -
وقت کی قربانی: امت مسلمہ کی اصلاح کی فکر میں ہمہ وقت مشغول رہ کر کوئی نہ کوئی دینی کام میں مصروف ہیں۔امیر اہلسنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیاری حدیث ’’آدمی کےاسلام کاحسن ہےکہ وہ لایعنی کاموں پرتوجہ نہیں دیتا‘‘ پر عمل پیرا وقت کی قدر کرتے ہوئے اصلاح امت میں زندگی گزارتےہیں۔ -
خاندانی زندگی کی قربانی: دعوتِ دین کی مصروفیات کی وجہ سے کئی بار خاندانی تقاریب اور رشتوں کے حقوق سے بھی بظاہر کنارہ کشی اختیار کی تاکہ دین کا کام متاثر نہ ہو۔ دینی تحریک دعوت اسلامی کےدینی کاموں کی مصروفیت اور امت کی اصلاح کی فکرنے آپ کو خاندانی رسم ورواج اور عام ملاقتوں سے بہت زیادہ دور رکھا۔آپ نے دین کی راہ میں ہر قسم قربانی دیکر دین کا پیغام دنیا کے150 ممالک میں پہنچایا ۔
Comments (0)
Please login to add a comment and join the discussion.
No comments yet
Be the first to share your thoughts on this article!