مولانا الیاس قادری نے کردار سازی اور تعمیر شخصیت کے لیے قرآن و سنت سے ماخوذ ایک جامع نظام پیش کیا ہے۔ ان کی تحریک کا بنیادی مقصد "مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے" کے نظریے پر قائم ہے۔ آپ نے فرد کی اصلاح کے لیے محاسبہ نفس اور گناہوں سے بچنے کی عملی ترغیبات فراہم کیں۔ سماجی سطح پر مدنی قافلہ، مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماعات جیسے اقدامات نے معاشرتی بگاڑ کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ آپ کی ان کاوشوں کے اثرات180 سے زائد ممالک میں تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کی صورت میں نمایاں ہیں۔
Comments (0)
Please login to add a comment and join the discussion.
No comments yet
Be the first to share your thoughts on this article!