عقیدۂ ختم نبوت کا کیا مطلب ہے؟

عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور غیر متبدل عقیدہ ہے، اہل سنت والجماعت کے نزدیک ختم نبوت کا مطلب یہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی بھی نئے نبی، رسول یا مدعی نبوت کے آنے کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے۔ اسلام کی بنیاد اور امت مسلمہ کے اتحاد کی اصل روح ہے۔ اہل سنت کا اجماعی موقف ہے کہ جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی نبی کے آنے کا عقیدہ رکھے، یا اس میں شک کرے، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اس مضمون میں عقیدہ ختم نبوت کے قرآنی و حدیثی دلائل، اہل سنت کا موقف، تاریخی پس منظر اور اس عقیدے کی عقلی و شرعی اہمیت کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

November 3, 2025

اسلام میں ختم نبوّت سے کیا مراد ہے؟

اسلام میں ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین ہیں ۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آسکتا، نہ اصلی، نہ ظلی، نہ بروزی، نہ مرآتّی، نہ مذاقی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت تمام انبیاء کرام کی نبوتوں کو ناسخ اور مکمل کرنے والی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی آخری نبی ہیں جن کے بعد نبوت و رسالت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

حضور خاتم النبیین کیوں ہیں؟

لفظ خاتم عربی میں ’’مہر لگانا‘‘ ، ’’پچھلا اور آخری‘‘ کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے۔ لہٰذا اب خاتم النبیین کا مطلب واضح ہو گیا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی کو نبوت ملنانا ممکن ہے۔ یہ نہ صرف قرآن سے ثابت ہے بلکہ احادیث متواترہ سے بھی۔ تمام صحابہ، تابعین، تبع تابعین اور امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے۔

ختم نبوت کا معنی

’’ختم نبوت ‘ کا معنی ہے: “وہ نبی جن کے بعد کوئی نبی نہیں۔” تمام صحابۂ کرام، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین وائمہ محدثین اور امام راغب اصفہانی، امام زمخشری اور ابنِ جریر طبری سب نے یہی معنی بیان کیا۔ اسی طرح علامہ سید محمود آلوسی ختم نبوت کا مطلب و مفہوم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاتم النبیین ہونا ایسی حقیقت ہے جس پر قرآن ناطق ہے، احادیث نبویہ نے جس کو واضح طور پر بیان فرمایا ہے اور جس پر امت نے اجماع کیا ہے، پس جو شخص اس کے خلاف کا مدعی ہو اس کو کافر قرار دیا جا ئے گا اور اگر وہ اس پر اصرار کرے تو اس کو قتل کیا جائے گا۔

عقیدہ ختم نبوت کے ثمرات

ایمان و دین اسلام کی حفاظت کیونکہ اب وحی کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ ہر مسلمان اتباع رسول اور سنت رسول کی پیروی کرتا ہے، پوری کائنات کا مرکز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ جتنا بھی بڑا متقی پرہیزگار اور صاحب کمال ہو کسی کے لئے بھی جائز نہیں کہ وہ نبوت کا دعویٰ کرے۔

عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کیوں ضروری ہے؟

اسلام کی بنیاد اور ایمان کے چھ ارکان میں ایک رکن ایمان بالرسل یعنی تمام انبیاء پر ایمان لانا ضروری ہے اور اس ایمان کا لازمی تقاضا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی مانا جائے۔ یہی ایمان کی تکمیل اور ایک مسلمان ہونے کے لئے ضروری ہے۔

Tags

No tags

Comments (0)

Login Required
Please login to add a comment and join the discussion.

No comments yet

Be the first to share your thoughts on this article!